بالی ووڈ اداکار کمل ہاسن سیڑھیوں سے گرکر زخمی

کمل ہاسن گھر کی سیڑھیوں پر توازن برقرار نہ رکھ سکے جس سے ان کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔


ویب ڈیسک July 15, 2016
کمل ہاسن گھر کی سیڑھیوں پر توازن برقرار نہ رکھ سکے جس سے ان کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن گھر میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئے جس کے باعث ان کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔

بالی ووڈ اداکار کمل ہاسن گھر میں سیڑھیوں سے اترتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ میں فریکچر کی نشاندہی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمل ہاسن کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا ہے جس کے باعث انہیں 3 روز تک اسپتال میں قیام کرنا پڑے گا جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ کمل ہاسن کی حالت میں بہتری کے بعد انہیں فارغ کردیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی سیف علی خان کی سرجری کردی گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمل ہاسن کو رواں ہفتے لندن انڈین فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانا تھا جہاں انہیں ''لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ'' دینے کی تقریب منعقد ہونی تھی لیکن زخمی ہونے کے باعث انہوں نے تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:ہرتیک روشن فلم موہن جوڈارو کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

دوسری جانب کمل ہاسن کی بیٹی اداکارہ شروتی ہاسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔