کھانسی شربت سے ہلاکتیں ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی شہباز شریف

اسپتال میںبچے کوچوہے کے کاٹنے کے واقعے کا نوٹس، ایم ایس اورکالج پرنسپل کو اوایس ڈی بنادیا.


Numainda Express November 29, 2012
انٹرن شپ پروگرام کے تحت 50 ہزار گریجویٹس کو انٹرن شپ کرائی جائیگی،اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاہدرہ میں کھانسی سیرپ سے جاںبحق افراد کے واقعے کی سائنٹفک طریقے سے انکوائری کراکر ذمے داروں کا تعین کیا جائے گا اورواقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیرپ پینے کے باعث اموات افسوسناک ہیں۔ انھوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ سیرپ کے نمونوں سمیت دیگر متعلقہ شواہد کے ٹیسٹ کی رپورٹ فرانزک لیب اور ڈی ٹی ایل سے جلد حاصل کی جائے اور مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سیرپ کے بائیو لوجیکل ٹیسٹ کا فوری انتظام کیا جائے اور اسپتال میں زیر علاج متاثرہ افراد کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو خود انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ افسوسناک واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں بچے کو چوہے کے کاٹنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل کو فوری طور پرعہدوں سے ہٹاکر او ایس ڈی بنانے کا حکم دیا ۔ انھوں نے کہا کہ اسپتال کے اندر صفائی کے انتظامات کی ذمے داری متعلقہ اسپتال کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اسپتال کے اندر نومولود بچے کو چوہے کے کاٹنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔

ایک اور اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہاکہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت 50 ہزار گریجویٹس کو انٹرن شپ کرائی جائے گی۔ اب تک 31ہزار سے زائد گریجویٹ طلبا کو انٹرن شپ لیٹر جاری کیے جاچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں عالمی معیار کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے جس کا ابتدائی کیمپس ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں قائم کیاگیاہے جس میں جلد کلاسیں شروع کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |