افغانستان27طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ ڈرون طیارہ تباہ

جرمن کابینہ نے آئندہ سال افغانستان سے ایک تہائی فوج بلانے کے منصوبے کی منظوری دیدی.


Online November 29, 2012
افغانستان میں جرمن فوجیوں کی تعداد4ہزار9سوسے کم ہوکر3ہزار3سوہو جائے گی۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں اتحادی فوج نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران27طالبان جنگجوئوں کوہلاک اور21کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے جبکہ نیٹو کاایک ڈرون طیارہ صوبہ ہرات میں گرکرتباہ ہوگیا۔

جرمنی کی کابینہ نے آئندہ سال 2013میں افغانستان سے فوج میں تقریباًایک تہائی کمی کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے،کابینہ کے منصوبے کے تحت آئندہ سال کے اختتام تک افغانستان میں جرمن فوجیوں کی تعداد4900سے کم ہوکر3300تک ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں