شام بم دھماکوں اورجھڑپوں میں85افراد ہلاک120زخمی باغیوں نے جنگی طیارہ تباہ کردیا

دمشق کے نواحی قصبے جرامانہ میں دو کار بم دھماکوں میں 54 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر تباہی.


AFP November 29, 2012
دمشق: ترک سرحد کے قریب گرائے گئے شام کے جنگی طیارے پر باغی کھڑے ہوکر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں 5 بم دھماکوں اور جھڑپوں کے نتیجے میں مزید 85 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ باغیوں نے دوسرے روز بھی ایک اور جنگی طیارہ تباہ کردیا۔

دارالحکومت دمشق کے جنوب مشرقی قصبے میں بیک وقت ہونے والے دوکار بم دھماکوں میں 54 افراد ہلاک اور120 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، ملک میں دیگر پرتشدد واقعات میں مزید31 افراد مارے گئے، باغیوں نے ایک اور جنگی طیارہ تباہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دمشق جنوب مشرقی قصبے جرامانہ میں بیک وقت دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں جس میں 54 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکوں کے بعد سڑک پر لاشوں کے ٹکڑے اور خون دور دور تک بکھر گیا۔

یہ علاقہ زیادہ تر عیسائی آبادی پر مشتمل ہے، دھماکے پٹرول اسٹیشن کے نزدیک ہوئے، دھماکوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ، نزدیکی دکانوں، مکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جرامانہ میں اسی دوران دو چھوٹے بموں کے دھماکے بھی ہوئے تاہم ان میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ صوبہ درعا میں بھی ایک اور کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے حوالے سے مزید تفصیل کا علم نہیں ہوسکا۔ دریں اثنا باغیوں نے ترک سرحد کے قریب مسلسل دوسرے روز بھی ایک اور جنگی طیارہ تباہ کردیا، باغیوں نے طیارے کے پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا ہے، جنگی طیاروں نے دمشق، حلب اور درایہ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں