شیخ رشید نے وزیراعظم کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی
وزیراعظم نے قوم سے 14 آف شور كمپنیاں چھپائیں وہ آئین کے تحت نااہل ہوچكے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نا اہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی میں جس وزیراعظم پر اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔
الیكشن كمیشن آف پاكستان میں وزیر اعظم كے خلاف پٹیشن دائر كرنے كے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ نے وزیراعظم كی نااہلی كے لیے پٹیشن دائر كردی ہے، وزیراعظم نے قوم سے 14 آف شور كمپنیاں چھپائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹیشن میں صرف وزیراعظم كو فریق بنایا ہے کیونکہ وہ آئین کے تحت نااہل ہوچكے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائرکردیا
شیخ رشید نے کہا کہ الیكشن كمیشن ممبران كی تقرری كے بعد یہ پٹیشن ملكی سیاست میں اہم ثابت ہوگی، الیكشن كمیشن كے ممبران كے لیے حكومتی ناموں پر اپوزیشن كو اعتراض ہےاور پنجاب كے ممبر كے لیے حكومتی ناموں كو اپوزیشن نے مسترد كردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم كی نااہلی كے لیے سڑكوں پر جانا پڑا تو جائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست نہ سنی تو سپریم کورٹ جائیں گے،عمران خان
واضح رہے كہ اس سے قبل پیپلزپارٹی، تحریك انصاف اور پاكستان عوامی تحریك كی جانب سے بھی وزیراعظم كی نااہلی كے لیے الیكشن كمیشن میں پٹیشن دائر كی جا چكی ہے جو الیكشن كمیشن كے نامكمل ہونے كی وجہ سے ابھی تك زیر غور ہی نہیں آسكی۔