كراچی میں روزانہ 10 ملین گیلن پانی چوری كركے صنعتوں كو فروخت كرنے كا انكشاف

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے كمشنر كراچی كو واٹر مافیا كے خلاف سخت آپریشن شروع كرنے كا حكم دے دیا۔


ویب ڈیسک July 15, 2016
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے كمشنر كراچی كو واٹر مافیا كے خلاف سخت آپریشن شروع كرنے كا حكم دے دیا۔ فوٹو؛ فائل

شہر میں روزانہ 10 ملین گیلن پانی چوری كركے صنعتوں كو فروخت كرنے كا انكشاف ہوا ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے كمشنر كراچی كو واٹر مافیا كے خلاف سخت آپریشن شروع كرنے كا حكم دے دیا۔

کراچی میں پانی چوری کا انکشاف وزیراعلیٰ سندھ كی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں كراچی كے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق منعقدہ اجلاس كے دوران ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا كہ واٹر مافیا شہر میں بہت زیادہ طاقت ور ہے جو پانی كی مین لائن سے روزانہ 10ملین گیلن سے زائد پانی چوری كركے صنعتكاروں كو فروخت كر رہی ہے، یہ چوری فیڈرل مین ٹرنك، شیرشاہ، پاك كالونی، بلدیہ، گل بائی، ٹكری، ماڑی پور، گریس ولیجز ، لیاری،جہان آباد اور پی آئی بی كے علاقوں میں كی جارہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا انہیں تعجب ہے كہ سخت اقدامات كیے جانے كے باوجود یہ مافیا ابھی تك سرگرم ہے،اس مجرمانہ عمل كی ہر گز اجازت نہیں دونگا اور پانی چوروں كو فوری طور پر گرفتار كیا جائے۔ انہوں نے كہا كہ یہ نا قابل برداشت ہے، پولیس واٹر مافیا كی لائنوں كو اكھاڑ پھینكے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے دوسروں کے لیے نشان عبرت بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔