ایکسپریس میڈیا گروپ کا فیملی فیسٹیول23اور24جولائی کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

 23 جولائی کو میوزک کنسرٹ میں فیملیز کا داخلہ فری ہوگا،قرعہ اندازی کے ذریعہ موٹرسائیکل سمیت دیگر انعامات دیے جائیں گے


پروموشن سیل July 16, 2016
 قدیر خان ،فریحہ اکرام ،انعم شیخ اور روز میری خصوصی پرفارم جب کہ اسٹیج فنکار کمال ادریس اور عامر ریمبو کامیڈی آئٹمز پیش کرینگے فوٹو: ایکسپریس/فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام 23 اور 24 جولائی کو ایکسپوسینٹر کراچی میں ہونیوالے فیملی فیسٹیول میں میوزک انڈسٹری کے صف اول کے فنکار شہزاد رائے شازیہ خشک جواد احمد اور فاخر کے ساتھ ساتھ باصلاحیت نوجوان فنکاربھی پرفارم کریں گے۔

23 جولائی کو میوزک کنسرٹ 3 بجے سہ پہرہوگا جس میں فیملیز کا داخلہ فری ہوگا۔ اور قرعہ اندازی کے ذریعہ موٹرسائیکل سمیت دیگر انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔اس کے علاوہ گلوکاری اور اداکاری کا شوق رکھنے والے نئے فنکاروں کو پرفارمنس کے مواقع بھی دیے جائیں گے ۔ اس موقع پر بھارتی چینلز پر اپنی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کرنیوالی روز میری، فریحہ اکرم کے علاوہ انعم شیخ اور قدیر خان بھی پرفارم کریں گے ۔ واضح رہے کہ قدیر خاں نے ''ایکسپریس میڈیاگروپ'' کے ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کرنیوالے تمام تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات میں اول پوزیشن حاصل کی تھی ۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنیوالی فریحہ اکرم انڈیا کے تین کامیاب دورے کرچکی ہیں اور ان دنوں ان کاگروپ قوالی کی ریکارڈنگ میں مصروف ہے۔

اس قوالی کی وڈیو شوٹنگ ہندوستان میں خواجہ نظام الدین اولیاء کے دربار پر ہوگی ۔ فریحہ ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنے گروپ کے ساتھ فیصل آباد سے کراچی آرہی ہیں ۔ایکسپریس فیملی فیسٹیول کے لیے پرفارمنس کی خصوصی تیاری کرنیوالی روز میری کا شمار ملک کی باصلاحیت گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انڈین چینلز کے ساتھ ساتھ پاکستان آئیڈیل میں لڑکیوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔ روز میری اپنے بینڈ کے ساتھ اگست میں امریکا کے دورے پر جارہی ہیں ۔

ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں پرفارمنس کے لیے انعم شیخ اور قدیر خان بھی خصوصی تیاری کررہے ہیں وہ نامورگلوکاروں کے مشہور فلمی نغمے سنائیں گے ۔ کراچی اسٹیج کے فنکار کمال ادریس اور عامر ریمبو کامیڈی آئٹمز پیش کریں گے۔ موسیقی کامیڈی اور اداکاری کے مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند اپنے نام 0302-8634757 پر لکھواسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں