دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔


ویب ڈیسک July 15, 2016
پاکستان اور بین الاقوامی سمیت دیگر خبریں۔

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



فرانس میں قومی دن کی تقریب کے موقع پر ٹرک میں سوار حملہ آور نے لوگوں کو کچلنے کے بعد فائرنگ کر کے کم از کم 84 افراد کو ہلاک اور 150 سے زائد کو زخمی کردیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی ایک بار پھر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی تحریک آزادی کا عظیم سپاہی تھا اور کشمیری عوام آزادی لے کر رہیں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دہشت گردی کو ہوا دینے کے الزام کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اسلامی چینل چلانے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ ان کا کسی بھی دہشت گرد یا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



بھارتی اداکار انوپم کھیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اپنی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے کشمیری پنڈتوں کی تصاویر پوسٹ کیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی کا سلسلہ مسلسل ساتویں روز بھی جاری ہے جب کہ وادی میں بدستور کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 339 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



ثانیہ مرزا نے ماں بننے اور پُرسکون زندگی گزارنے کے سوال پر بھارتی صحافی کو ایسا جواب دیا کہ وہ بغلیں جھانکنے پر مجبور ہوگیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



نمک ہمارے جسم کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے، لیکن امریکی محکمہ صحت اور سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے نمک کی روزانہ خوراک کنٹرول میں رکھنا بہت ضروری ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔