یوتھ فیسٹیول کا انعقاد تمام بڑے شہروں میں کیا جائے فیصل سبزواری
حیدرآباد ، میرپور خاص،لاڑکانہ اور سکھر میں نوجوانوں کیلیے فیسٹیول منعقد کیے جائیں.
صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی میں یوتھ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے بعد محکمہ کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس قسم کے یوتھ فیسٹیول سندھ کے دیگر بڑے شہروں حیدرآباد ' میرپور خاص' لاڑکانہ اور سکھر میں بھی منعقد کیے جائیں۔
تاکہ اندرون سندھ کے نوجوانوں کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے اور ان کی صلاحیتوںکو نکھارا جائے ،انھوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اگر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو استعمال کیا جائے تو پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوسکتا ہے.
یہ بات انھوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ' سیکریٹریشعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران کا کردار نہایت اہم رہا ہے،انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک ایسا موثر پلیٹ فارم مہیا کرنا جہاں سے وہ ملک و قوم کیلیے موثر اور کارآمد آلہ کار بن سکیں اس قسم کے یوتھ فیسٹیول سے ہی ممکن ہے لہذا ہر سال اس طرح کا یوتھ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جاسکے،صوبائی وزیر نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ مقابلوں میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے تاکہ کسی نوجوان کی حق تلفی نہ ہو اور الحمد اللہ ہمیں اس میں کامیابی بھی ملی اوربغیر کسی سفارش کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ۔