رینجرز نے کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی

ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔


ویب ڈیسک July 16, 2016
ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

BIRMINGHAM: رینجرز نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں تمام کمانڈنگ آفیسر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ اجلاس میں صوبے بھر کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ کراچی آپریشن کو مزید کس طرح مربوط اور تیز کیا جائے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی گئی جس پر چند روز میں عمل شروع کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔