تحفظ پاکستان ایکٹ کی مدت میں اضافے کے لیے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے وزارت داخلہ کوہدایت کی ہے کہ وزارت قانون کی مشاورت سے اس معاملے کو فوری حل کیا جائے ۔


عامر خان July 16, 2016
وزیراعظم نے وزارت داخلہ کوہدایت کی ہے کہ وزارت قانون کی مشاورت سے اس معاملے کو فوری حل کیا جائے ۔:فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے تحفظ پاکستان ایکٹ اورانسداد دہشت گردی کے ترمیمی قوانین کی مدت میں اضافے کیلیے فوری طورپر صدارتی آرڈینس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے ان دونوں قوانین کی مدت میں اضافے کیلیے متعلقہ حکام کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ وزیراعظم کو وفاقی وزیرداخلہ نے تحفظ پاکستان ایکٹ اورانسداد دہشت گردی کے ترمیمی قوانین کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کیلیے ان دونوں قوانین کی مدت میں مزید اضافے کیلیے فوری قانون سازی کی اشد ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کوہدایت کی ہے کہ وزارت قانون کی مشاورت سے اس معاملے کو فوری حل کیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں