بلدیہ عظمیٰ ٹھیکیداروں کے احتجاج کے باعث6 ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر منسوخ

کنٹریکٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ من پسند افراد کو ٹھیکے دینا چاہتا تھا جس کی وجہ سے ٹینڈر دستاویزات جاری نہیں کیے گئے.


Staff Reporter November 29, 2012
اختلافات کے باعث کسی ٹھیکیدار نے ٹینڈر دستاویزات جمع ہی نہیں کرائے، ٹینڈر 10دسمبر کو کھولے جائیں گے، انتظامیہ محکمہ ورکس فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ نے6ترقیاتی منصوبوںکے ٹینڈر ٹھیکیداروں کے احتجاج اور سوک سینٹر میں پیدا ہوجانے والے تناؤ اورکشیدگی کے باعث منسوخ کرکے نئی تاریخ دیدی ۔

اب یہ ٹینڈر دس دسمبر کو کھولے جائیں گے، ٹھیکیداروں کے ایک گروپ نے الزام لگایا کہ ورکس ڈپارٹمنٹ کا کنٹریکٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ من پسند ٹھکیداروں کو ٹھیکے دینا چاہتا تھا جس کے باعث اس نے ٹینڈر دستاویزات جاری نہیں کیے جبکہ محکمہ ورکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کے گروپوں میں اختلافات ہوگئے کسی ٹھیکیدار نے ٹینڈر دستاویزات جمع ہی نہیں کرائی جس کے باعث تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، باخبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ جمعرات کو بلدیہ عظمیٰ میں کروڑوں روپے مالیت کے6 ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر کھلنے تھے۔

ان کے ٹینڈر دستاویزات جاری کرانے کا بدھ کو آخری دن تھا تاہم ٹینڈر دستاویزات جاری نہ ہونے پر ٹھیکیداروں کی بڑی تعداد نے بدھ کو سوک سینٹر میں احتجاج کیا، ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ ٹھیکوں کے ٹینڈر دستاویزات جاری نہیں کررہا ، شعبہ کے افسران کھلے لفظوں میں یہ بات کررہے ہیں کہ ان پر انتظامیہ کا دباؤ ہے جس کے باعث وہ یہ ٹینڈر دستاویزات جاری کرنے سے قاصر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹھیکیداروں نے ادارے کی انتظامیہ پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے یہ سارا عمل کیا جارہا ہے ،ان ٹھیکیداروں نے نیب اور سیپرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ ٹینڈرنگ منسوخ کرکے اپنی نگرانی میں ٹینڈرنگ کرائے تاکہ من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے کی کوشش ناکام ہوجائے دوسری طرف ادارے کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہم نے ٹینڈر دستاویزات جاری کردیے تھے تاہم ٹھیکیداروں نے آپس کے اختلافات کے باعث یہ جمع نہیں کرائے جس کے باعث جمعرات کو کھلنے والے ٹینڈر منسوخ کردیے گئے ہیں اور اب یہ ٹینڈر 10 دسمبر کو کھولے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |