عالمی اردو کانفرنس تہوار کی صورت اختیار کر چکی ہےشرکا

آرٹس کونسل میں تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں،شرکا 3 دسمبر سے کراچی پہنچیں گے.


Umair Ali Anjum November 29, 2012
کانفرنس کے حوالے سے جو پیغام بھیجا جارہا ہے وہ محبت کا پیغام ہے،مشتاق یوسفی. فوٹو: آرٹ کونسل کراچی

آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عالمی اردو کانفر نس میں شرکت کے لیے شرکا 3 دسمبر سے کراچی پہنچنا شروع ہونگے۔

اس حوالے سے آرٹس کونسل کراچی میں تیاریاں عروج پر ہیں اردو کانفرنس کے شرکا کا کہنا ہے کے عالمی اردو کانفرنس ایک دلچسپ تہوار کی صورت اختیار کر چکی ہے،معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کا کہنا ہے کے ہمیں نوجوان نسل سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں انھوں نے ہی ملک وقوم کی بقااور تر قی کے لیے کام کرنا ہے اردو کانفرنس کے ذریعے ہمارے نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کے حوالے سے جو پیغام بھیج رہے ہیں وہ امن اور محبت کا پیغام ہے، پاکستان کے معروف افسانہ نگار انتظار حسین کا کہنا ہے کہ اردو کانفرنس میں شرکا سے ملنے والی محبتیں پورے سال ساتھ رہتی ہیں اس طرح کے کام جو لوگ بھی ہمارے ملک میں کر رہے ہیں وہ بڑا کام کررہے ہیں۔

ہندوستان کے ادیب ڈاکٹر گوپی چند نارنگ نے عالمی اردوکانفرنس کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات کو بہتر بنانے میں قلم قبیلے نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور اس طرح کی ادبی سرگرمیوں نے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب کیا ہے عالمی اردو کانفرنس کے منتظمین اس عمل پرمبارکباد کے مستحق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں