قندیل بلوچ کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتاہوں مفتی عبدالقوی

میرے دل میں قندیل کے حوالے سے کوئی میل نہیں میں نے اپنا اور قندیل بلوچ کا معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے،مفتی عبدالقوی


ویب ڈیسک July 16, 2016
میرے دل میں قندیل کے حوالے سے کوئی میل نہیں میں نے اپنا اور قندیل بلوچ کا معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے،مفتی عبدالقوی۔ فوٹو؛ فائل

مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے قندیل بلوچ کو معاف کردیا ہے اور اب ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل کے بعد مفتی عبدالقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں قندیل بلوچ کے قتل پر بہت افسوس ہے، ان کے دل میں قندیل کے لئے کوئی کدورت نہیں ، چند روز قبل قندیل بلوچ نے ان سے معافی مانگی تھی جس کے بعد انہوں نے ماڈل کو معاف کردیا ہے۔ اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے۔

مزید پڑھیے: قندیل بلوچ بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبد القوی کی سیلفیاں اپ لوڈ کرنے کا مقصد ان کا اصل چہرہ سامنے لانا تھا، قندیل بلوچ

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی کے ہمراہ چند تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں جس کے بعد مفتی عبدالقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور رویت ہلال کمیٹی سے ان کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کو جان بوجھ کررسوا نہیں کیا بلکہ وہ خدا کی پکڑمیں آئے ہیں، قندیل بلوچ

یہ خبر بھی پڑھیں: مفتی قوی خود خراب شخص ہے، اس کی بددعا کیا لگے گی، قندیل بلوچ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں