قندیل بلوچ کے قتل پر فلمی شخصیات کا اظہار افسوس

ایک عورت کے لئے اس کا گھر ہی محفوظ نہیں تو وہ کہاں جائےگی، شرمین عبید چنائے


ویب ڈیسک July 16, 2016
ایک عورت کے لئے اس کا گھر ہی محفوظ نہیں تو وہ کہاں جائےگی، شرمین عبید چنائے فوٹو: فائل

فلم اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے قندیل بلوچ کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کے سدباب کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا ہے۔

غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے فلم بنانے پر آسکر ایوارڈز یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ کے قتل پر انہیں بہت افسوس ہے۔ اس ملک میں کوئی بھی عورت محفوظ نہیں ہے، ہمارے معاشرے میں عورت کا قتل بہت آسان ہوگیا ہے، اگر ایک عورت کے لئے اس کا گھر ہی محفوظ نہیں تو وہ کہاں جائےگی، اگر یہ کسی اورملک میں ہوتا تو اس صورت حل میں لاکھوں کی تعداد میں خواتین سڑکوں پر ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ میں مسودہ قانون زیر التوا ہے جسے جلد از جلد منظور کرایا جائے۔

مزید پڑھیے: قندیل بلوچ بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل

اداکارہ مشی خان کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے، کسی کو حق نہیں کہ کسی شخص کے انفرادی فعل پر اسے قتل کردے لیکن اداکار جب سیکیورٹی مانگتےہیں تو انہیں سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں