قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نئی تاریخ رقم کردی
یاسر شاہ نے لارڈز میں اپنے پہلے ٹیسٹ میں ہی 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
کرکٹ ٹیم کے اسپن بولر یاسر شاہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے ابتدائی 13 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
2 مئی 1986 کو صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر صوابی میں پیدا ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ نے مختصر عرصے میں بہت سے ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔ 22 اکتوبر 2014 کو آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز کرنے والے مایہ ناز لیگ اسپنر نے اب تک 13 میچوں کی 24 اننگز میں 82 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جو اب تک ابتدائی کم ترین میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا منفرد ریکارڈ ہے۔ لارڈز میں جاری ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے 6 وکٹیں لی ہیں اور یاسر شاہ لارڈز میں 20 برس بعد 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے لیگ اسپنر بن گئے ہیں جب کہ اس سے 20 سال قبل پاکستان کے ہی مشتاق احمد نے لارڈز کے میدان میں ایک اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
لارڈز گراؤنڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف پہلی اننگ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سابقہ ریکارڈز کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے والے یاسر شاہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 5 یا زائد وکٹیں حاصل کرنے کا 50 سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔
اس میچ سے قبل اپنے کیریئر کے بارہویں میچ میں بھی یاسر شاہ نے 100 سالہ تاریخی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ گزشتہ برس یاسر شاہ انگلنیڈ کے ہی خلاف سیریز کے دوسرے اور اپنے بارہویں ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرکے 100 سالہ تاریخ میں سب سے کم میچ کھیل کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے تھے جب کہ پاکستان کی جانب سے سب سے کم میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی یاسر شاہ کے پاس ہے۔
یاسر شاہ نے یہ کارنامہ صرف 9 میچ کھیل کرسرانجام دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق فاسٹ بولر وقاریونس کے پاس تھا جنہوں نے صرف 10 ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن اب پہلے 10 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ یاسر شاہ کے پاس ہے انہوں نے اپنے پہلے 10 ٹیسٹ میچوں میں 59 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنر کلری گریمٹ کا 85 سالہ ریکارڈ بھی توڑدیا یے، کلری گریمٹ نے 1930 میں اپنے پہلے 10 ٹیسٹ میچز میں 57 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یاسر شاہ آسٹریلیا کے سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن کا سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔ اس سے قبل شین وارن نے سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں 94 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ یاسر شاہ نے شین وارن سے 20 رنز کم 76 رنز دے کر 9 وکٹیں لے کر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
آسٹریلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وران بھی یاسر شاہ کو دنیا کا بہترین لیگ اسپنر قرار دے چکے ہیں جب کہ پاکستان کے عبدالقادر بھی یاسر شاہ کی بہترین بولنگ کے متعرف ہیں۔ لارڈز کے میدان میں کرکٹ کے معروف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں کرکٹ کے میدانوں میں یاسر شاہ دنیا کے سب سے خطرناک بولر ہیں۔