راولپنڈی میں چوہوں کی بھرمارطاعون پھیلنے کاخطرہ

شہرکا کوئی ایسا گلی محلہ نہیں جس میں 1 سے 2 کلو وزنی بڑے چو ہے نہ ہوں.


Numainda Express November 29, 2012
شہرکا کوئی ایسا گلی محلہ نہیں جس میں 1 سے 2 کلو وزنی بڑے چو ہے نہ ہوں. فوٹو: رائٹرز

راول ٹاؤن، پوٹھوہار ٹاؤن، کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی اورچکلالہ کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث راولپنڈی اورکینٹ بھرمیںچوہوں کی بھرمارہوچکی ہے جس کے باعث کسی بھی وقت موزی مرض طاعون پھیلنے کاخطرہ ہے۔

شہر بھرمیں صفائی کے ان چاروں ذمہ داروں نے گزشتہ کئی سال سے بلکہ کئی دھائیوں سے چوہا مارمہم شروع نہیں کی جسکے باعث پورے شہرکا کوئی ایسا گلی محلہ نہیں جس میں 1 سے 2 کلو وزنی بڑے چو ہے نہ ہوں،غروب آفتاب کیساتھ ہی یہ چوہے گلیوں،محلوں اورکوڑا کرکٹ کے ڈھیروں پرسرعام بغیرکسی خوف کے گھوم رہے ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں