وفاقی کابینہ انسداد دہشت گردی اتھارٹی اور انتخابی قوانین میں ترامیم کے بل منظور

پمز اسپتال میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے قیام کی منظوری ،وزیر اعظم سربراہ ہونگے،بل جلد اسمبلی میں پیش ہوگا


Numainda Express November 29, 2012
پمز اسپتال میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے قیام کی منظوری ،وزیر اعظم سربراہ ہونگے،بل جلد اسمبلی میں پیش ہوگا فوٹو: اے پی پی/ فائل

HARARE: وفاقی کابینہ نے نیشنل کائونٹرٹیررازم اتھارٹی کیبل کے مسودے کی منظوری دیدی ہے۔

یہ بل جلد اسمبلی میں منظوری کیلیے پیش کیا جائیگا۔ یہ اتھارٹی وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گی، کابینہ نے انتخابی قوانین کے ترمیمی بل اور پمز اسپتال اسلام آباد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے قیام کی بھی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم نے پمز میں ایمرجنسی کو وسعت دینے کیلئے جلد سمری کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کر دی ۔ کابینہ نے ایران کیساتھ سیکیورٹی کا معاہدہ کرنیکی وزارت داخلہ کو اجازت اور سعودی عرب سے کھاد کی امپورٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں منعقد ہوا، کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کی مدت 16 مارچ 2013ء کو ختم ہورہی ہے،ابھی نگران حکومت کی بات کرنا قبل ازوقت ہے۔

اصغر خان کیس میں 1990ء کے انتخابات کو جعلی قرار دیا گیا ہے، اس وقت کی جعلی حکومت کے جعلی فیصلوں کو عدالت کو دیکھنا چاہیے۔وزیر اطلاعات ونشریات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میاں نوازشریف نے ہمارے بارے میں کچھ اچھے الفاظ کہے ہیں یا ہم نے انکے بارے میں کچھ کہا ہے تو آپ صحافی حضرات اسکی تعریف کیوں نہیں کرتے؟۔کیا ہم بندوقیں اور تلواریں اٹھاکر سیاست کریں؟ ہم میاں نوازشریف کے ساتھ چل سکتے ہیں یا نہیں؟ یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔ صدر آصف علی زرداری واحد صدر ہیں جنہوں نے اختیارات رضاکارانہ طور پر پارلیمنٹ کو تفویض کیئے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایوان صدر میں سازشی صدور رہے ہیں جن کی طاقت جمہوریت نہیں تھی۔ یہ ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ ہمیں سازشی صدر چاہئے یا سیاسی صدر۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید کے قاتل گرفتار ہوچکے ہیں، بیت اللہ محسود مارا جاچکا ہے۔ عدالت نے قاتلوں کو سزا دینی ہے، ایک قاتل مفرور ہے اور اسکی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سندھ میں لوکل باڈیز آرڈیننس پر ہنگامہ کھڑا کیاگیا، بلدیات وفاق کا معاملہ نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ کانفرنس کا میزبان ایوان صدر تھا، کانفرنس کے انعقاد کا وقت مناسب تھا۔ یہ کہاگیا کہ محرم کے دنوں میں کانفرنس کا انعقاد کیوں کیاگیا، کیا دنیا بھر میں محرم کے دوران کام روک دیئے جاتے ہیں؟۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں محرم کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی اور راولپنڈی میں بم دھماکوں کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں