ملک بھر میں سی این جی کے مسئلے کا جلد حل نکالا جائے رابطہ کمیٹی
اسٹیشنز کی بند ش سے زندگی مفلوج ہوگئی، اوگرااور سی این جی ایسوسی ایشن فی الفور ایک میز پربیٹھیں.
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی سحت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن اور حکومت کی جانب سے عوام پر بم گرانے کا سلسلہ فی الفور بند کرایا جائے اور مسئلے کا جلدحل نکالا جائے۔
ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز مالکان اپنا منافع کم کرنے کے بجائے سی این جی اسٹیشنز بند کرکے عوام کی مشکلات ، پریشانیوں اور مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں،جو اسٹیشنز کھلے ہیں وہاں اتنی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ،اسٹیشنز کی بندش سے زندگی مفلوج ہوگئی،سی این جی نہ ملنے پر ٹرانسپورٹ اور عوام احتجاج پر مجبور ہیںاوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشنز فوری ایک میز پر بیٹھیں۔