وزیراعظم کی ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے اقدامات کی ہدایت

پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کی ضرورت ہو تو اس کا بھی انتظام کیا جائے۔ وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک July 16, 2016
پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کی ضرورت ہو تو اس کا بھی انتظام کیا جائے۔ وزیراعظم نوازشریف، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہےکہ استنبول میں پاکستانی سفارتخانہ لوگوں کی دیکھ بھال کرے، پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کی ضرورت ہو تو اس کا بھی انتظام کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ترکی میں عوام نے فوج کی اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد پی آئی اے نے ترکی میں محصور پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فارن آفس سے رابطہ کرلیا ہے تاہم پی آئی اے کا پاکستان سے ترکی کے لیے براہ راست فضائی آپریشن نہیں جس کے باعث پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی طیارہ بھیجا جائے گا۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی پرواز کے لیے جہاز کی دستیابی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے دفتر خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پرواز چلائی جائے گی جس کے لیے 777 طیارہ ترکی بھیجا جائے گا۔

دفتر خارجہ میں ترکی میں موجود پاکستانیوں کی رہنمائی کے لیے فون نمبر بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت انقرہ میں مقیم پاکستانی 09005325683413 پر رابطہ کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی بغاوت میں جلاوطن رہنما فتح اللہ گولن ملوث ہیں، ترک صد

واضح رہے کہ گزشتہ رات ترکی میں فوج کے ایک گروپ نے بغاوت کرکے اقتدا پر قبضے کی کوشش لیکن ترک صدر کی اپیل پر عوام نے فوج کی یہ کوشش ناکام بنادی تاہم اس دوران باغی فوج سے جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 161 افراد ہلاک ہوئے جب کہ بغاوت کرنے والے ہزاروں فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں