وزیراعظم کو افغان صدر کا فون نوازشریف کا ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم

افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کو اے پی ایس حملے کے ماسٹرمائنڈ کی ہلاکت سے آگاہ کیا۔


ویب ڈیسک July 16, 2016
افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کو اے پی ایس حملے کے ماسٹرمائنڈ کی ہلاکت سے آگاہ کیا۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: وزیر اعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کرکے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے ماسٹرمائنڈ عمر خراسانی کی ہلاکت کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے ماسٹرمائنڈ عمر خراسانی کی ہلاکت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جب کہ افغان صدر نے اے پی ایس واقعہ کو سانحہ قرار دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک، آئی ایس پی آر

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے افغان سر زمین پر کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کا مسئلہ ہے اور اس کو مل کر حل کرنا ہوگا جب کہ پاکستان دہشت گردی کی جنگ لڑ رہا ہے اور پاکستان کی سر زمین پر آخری دہشت گرد تک جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کرکے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گرد عمرنرے عرف خالد خراسانی افغانستان میں ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں