سلمان خان مراٹھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے
مراٹھی زبان میں ڈائیلاگ بولنے کے لیے رائٹر اور رتیش میری مدد کریں گے، بالی ووڈ اسٹار
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنے دوست اداکار رتیش دیش مکھ کی مراٹھی فلم''شیواجی'' میں جلوہ گر ہوں گے جو بالی ووڈ اداکار کی کسی بھی مقامی فلم نگری کی پہلی فلم ہوگی۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کئی تامل اور مراٹھی فلموں کا ریمیک بنا چکے ہیں جن سے انہوں نے باکس آفس پر دھوم مچائی ہے لیکن اب سلو میاں نے بھارتی مقامی فلم نگری میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان کا اپنی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق ایک ہزار کروڑ میں فروخت کرنے کا معاہدہ
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بھارت کی مقامی مراٹھی فلم نگری میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ اپنے قریبی دوست اور اداکار رتیش دیش مکھ کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے اور یہ سلو میاں کی کسی بھی مقامی فلم نگری کی پہلی فلم ہوگی۔ اس حوالے سے سلمان خان کا کہنا تھا کہ رتیش کے ساتھ فلم '' چھترپتی شیواجی'' میں کام کررہا ہوں جس کے لیے 6 دن کی شوٹنگ میں حصہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھی زبان میں ڈائیلاگ بولنے کے لیے رائٹر اور رتیش میری مدد کریں گے کیوں کہ میری والدہ کی مراٹھی اچھی نہیں ہے۔