نیب مسلم لیگ ن کا سیاسی ہتھیار بن چکا ہے عمران خان
اسحاق ڈار کا نام کیس سے خارج کرنا نیب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، چیرمین تحریک انصاف
KARACHI:
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب مسلم لیگ (ن) کا سیاسی ہتھیار بن چکا ہےاور نیب کا سیاسی طور پر اسحق ڈار کو کلین چٹ دینا شرمناک ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب کی جانبدارانہ کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کمزوروں کو دبانے اور دھوکے بازوں کو بچانے میں مصروف ہے، یہ ادارہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے، اگر اس کی کارکردگی بہتر ہوتی تو پاناما پیپرز میں وزیراعظم کے خاندان سمیت پاکستانیوں کے نام نہ آتے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مسلم لیگ (ن) کا سیاسی ہتھیار بن چکا ہےاور ادارے کا سیاسی طور پر اسحق ڈار کو کلین چٹ دینا شرمناک ہے، جب نیب کی معاونت کرنے والے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے لگے تو انکوائری روک دی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پانامالیکس پرکارروائی نہ کرکے چیئرمین نیب آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں، عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے کیس کو نیب کیسے بند کرسکتا ہے جو عدالت میں موجود ہے، یہ ایک نہ سمجھ میں آنے والی بات ہے جو انکوائری کے نام پر گزشتہ 15 سال میں کیا گیا جب کہ جو شواہد ملے وہ بھی چھپا دیے گئے، اس طرح غیر قانونی طریقے سے اثاثے بنانے کے کیس سے اسحق ڈار کا نام خارج کرنا نیب کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب کے سابق چیرمین نے کہا تھا کہ پاکستان میں روزانہ 12 ارب روپے کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے، اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں ٹھیک انداز میں نبھاتے تو آج بیرون ملک پیسہ اسمگل نہ ہورہا ہوتا۔ عمران نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ میں فوری مداخلت کرکے نیب کی کارکردگی غیرجانبدار اور بہتر بنائے۔