محمود خان اچکزئی کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست افغان مہاجرین كے حق میں دئیے گئے بیان كی بنیاد پر دائر كی گئی۔


ویب ڈیسک July 16, 2016
درخواست گزار نے محمود اچکزئی کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کی بھی استدعا کی ہے۔ فوٹو؛ فائل

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچكزئی كی نااہلیت اور ان کے خلاف آرٹیكل 6 كی كارروائی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی كے خلاف درخواست شہری مظفر علی اخونزادہ نے سپریم كورٹ میں دائر كی جس میں محمود خان اچكزئی سمیت وزارت داخلہ اور اسپیكر قومی اسمبلی كو بھی فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست افغان مہاجرین كے حق میں دئیے گئے بیان كی بنیاد پر دائر كی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے اور وہ یہاں بلا خوف رہ سکتے ہیں، محمود خان اچکزئی

درخواست میں مؤقف اختیاركیا گیا ہے كہ محمود اچكزئی نے پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے حلف كی خلاف ورزی كی ہے جس بنا پر ان کا نا اہل قرار دے کر ان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں