لاہور ہائیکورٹ میں ججوں اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھانے کیلیے درخواست دائر
شرپسند عناصر پنجاب میں بھی اعلیٰ یا ضلعی عدلیہ كے ججز كے خلاف كوئی كارروائی كر سكتے ہیں، درخواستگزار
TANK:
ہائیكورٹ كے جج صاحبان اور ان كے اہل خانہ كو فول پروف سیكیورٹی فراہم كرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی جس کی سماعت 18 جولائی کو ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کریں گے۔ اظہر صدیق ایڈووكیٹ كی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار كیا گیا ہے كہ چیف جسٹس سندھ ہائیكورٹ كے بیٹے اویس شاہ كے اغوا كے بعد ملك بھر میں اعلیٰ عدلیہ كے ججز اور ان كے اہل خانہ عدم تحفظ كا شكار ہیں، ملک میں بے بنیاد جواز كی بنیاد پر سیاستدان، بیوروكریٹس اور دیگر اہم شخصیات سركاری سیكیورٹی استعمال كر رہے ہیں جب كہ ضلعی اور اعلیٰ عدلیہ كے موجودہ اور سابق ججز اور ان كے اہل خانہ كی سكیورٹی انتہائی ناقص ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ مختلف ججز كے پاس اس وقت دہشت گردی اور نیب كے اربوں روپے كے كرپشن اسكینڈلز زیر التوا ہیں اس لیے خدشہ ہے كہ شرپسند عناصر پنجاب میں بھی اعلیٰ عدلیہ یا ضلعی عدلیہ كے ججز كے خلاف كوئی كارروائی كرسكتے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین كے آرٹیكل 9، 14 اور 25 كے تحت موجودہ اور سابق ججز كی سیكیورٹی حكومت كی ذمہ داری ہے۔
درخواست میں استدعا كی گئی ہے كہ لاہور ہائیكورٹ كے تمام موجودہ و سابق ججز اور ان كے اہل خانہ كی سیكیورٹی كو یقینی بنانے كا حكم دیا جائے۔