چیف جسٹس کاعظمیٰ ایوب کیس میں ملزم گرفتارکرنے کا حکم

چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے چیئرمین ایف ایس ٹی کو کہا آپ ہائیکورٹ کے سابق جج ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں.


Numainda Express November 29, 2012
چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے چیئرمین ایف ایس ٹی کو کہا آپ ہائیکورٹ کے سابق جج ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں. فوٹو : آن لائن

سپریم کورٹ نے فیڈرل سروسز ٹریبونل (ایف ایس ٹی) میں جج کی تعیناتی کے بارے میں مقدمے کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ہے اورٹریبونل کے چیئرمین جسٹس (ر) شیخ غنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود اس کیس میں پیش نہ ہوں بلکہ وکیل کے ذریعے پیش ہوا کریں ۔

چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے چیئرمین ایف ایس ٹی کو کہا آپ ہائیکورٹ کے سابق جج ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں اس لیے آپ خود پیش نہ ہوا کریں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بینچ نے عظمیٰ ایوب کیس میں پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے اور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ڈی پی او پشاورکو ہدایت کی ہے کہ اگلی سماعت سے پہلے قتل کے ملزم ابراہیم کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے بصورت دیگر عدالت دونوںکے خلاف کارروائی پر مجبور ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں