چیف جسٹس کاعظمیٰ ایوب کیس میں ملزم گرفتارکرنے کا حکم
چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے چیئرمین ایف ایس ٹی کو کہا آپ ہائیکورٹ کے سابق جج ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں.
سپریم کورٹ نے فیڈرل سروسز ٹریبونل (ایف ایس ٹی) میں جج کی تعیناتی کے بارے میں مقدمے کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ہے اورٹریبونل کے چیئرمین جسٹس (ر) شیخ غنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود اس کیس میں پیش نہ ہوں بلکہ وکیل کے ذریعے پیش ہوا کریں ۔
چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے چیئرمین ایف ایس ٹی کو کہا آپ ہائیکورٹ کے سابق جج ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں اس لیے آپ خود پیش نہ ہوا کریں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بینچ نے عظمیٰ ایوب کیس میں پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے اور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ڈی پی او پشاورکو ہدایت کی ہے کہ اگلی سماعت سے پہلے قتل کے ملزم ابراہیم کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے بصورت دیگر عدالت دونوںکے خلاف کارروائی پر مجبور ہوگی۔