ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں پسندیدہ گلوکاروں کوسننے کے لیے شہری بیتاب

میوزک، اداکاری اور ڈانس کے علاوہ مختلف شعبوں سے نمایاں صلاحیتیں رکھنے والے نوجوانوں کوبھی مواقع دیے جائیں گے


میوزک، اداکاری اور ڈانس کے علاوہ مختلف شعبوں سے نمایاں صلاحیتیں رکھنے والے نوجوانوں کوبھی مواقع دیے جائیں گے فوٹو: فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام 23 اور 24 جولائی کو ایکسپوسنٹر اہلیان کراچی کو موج مستی مزااور میوزک سے انجوائے کرنے کے بھرپورمواقع میسر آئیںگے، بچوں کے لیے عالمی سطح کے کڈز ایریاز ترتیب دیا جارہاہے، نوجوان نسل کے پسندیدہ فنکار اورگلوکار پرفارم کریں گے۔

میوزک، اداکاری اور ڈانس کے علاوہ مختلف شعبوں سے نمایاں صلاحیتیں رکھنے والے نوجوانوں کوبھی مواقع دیے جائیں گے۔ باصلاحیت نوجوان اپنے وٹس آپ نمبر 0302 -8634757 پربھیج سکتے ہیں۔ کراچی میں ہونیوالے فیملی فیسٹیول کے موقع پر گلوکار شہزاد رائے، شازیہ خشک، جواد احمد، فاخر اور ارشد محمود اپنے مقبول گانے پیش کرینگے۔ میوزک کنسرٹ 3 بجے سہ پہرہوگا۔

معروف گلوکاروں نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں ثقافتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھیں۔ لیکن ایکسپریس نے ہمیشہ ادبی و ثقافتی پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ شہزادرائے کا کہنا تھا کہ تفریح کراچی کے عوام کاحق ہے ۔ایکسپریس فیملی فیسیٹول کے پلیٹ فارم سے ایکسپریس نے ہمیشہ معیاری تفریح اہل کراچی کو فراہم کی ہے۔

گزشتہ سال ایکسپریس فیملی فیسیٹول میں گلوکار عالمگیر کے ساتھ پرفارم کرنا زندگی کا اہم موقع تھا۔ جواد احمد نے کہا کہ کہ جب بھی کراچی آتے ہیں تو یہاں کے عوام انھیں پزیرائی دیتے ہیں۔گلوکار فاخر نے کہا کہ چقافتی سرگرمیوں کے فروغ ایکسپریس کااہم کردار ہے ۔شازیہ خشک نے کہا کہ اس بار چاروں صوبوں کی ثقافت کو نمایاں کرنے کے لیے اپنے گروپ کے ساتھ خصوصی تیاری کررہی ہیں۔سینئر گلوکار راشد محمود نے کہا کہ ایکسپریس ہمیشہ سے ان کاپسندیدہ اخبار رہا ہے۔ ایکسپریس فیملی فیسیٹول کا حصہ بننے پرانھیں بہت خوشی ہے۔ جس میں فیملیز کا داخلہ فری ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں