ملک بھرمیں پھانسیوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا
اڈیالہ جیل میں اس وقت پھانسی کے منتظر قیدیوں کی تعداد 336 ہے جن میں 329 مرد اور 7 خواتین ہیں۔
ملک بھر کی جیلوں میں مجرموں کو پھانسیاں دینے کا سلسلہ آئندہ نئے ہفتے پیر سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔
اس بابت تمام متعلقہ عدالتوں نے پھانسی کے منتظر قیدیوں کو پھانسیاں دینے کے لیے باقاعدہ ڈیتھ وارنٹ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد میں ڈکیتی کی واردات میں دوہرے قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے2 مجرمان چن زیب اور طاہر بنگالی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے ہیں انھیں 18 جولائی کو صبح ساڑھے4 بجے اڈیالہ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ دونوں سے رشتے داروں کی آخری ملاقات آج کرائی جائے گی۔
اڈیالہ جیل میں اس وقت پھانسی کے منتظر قیدیوں کی تعداد 336 ہے جن میں 329 مرد اور 7 خواتین ہیں، ان میں سے 4 مجرمان کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس زیر التوا ہیں، 66 سپریم کورٹ اور 261 ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں زیر سماعت ہیں، گزشتہ 9 ماہ کے دوران اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 40 مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے۔