پاک امریکا عسکری انٹیلی جنس روابط مکمل بحال ہوگئے حنا کھر
کرزئی حکومت اورناراض افغان رہنمائوں کے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرینگے،انٹرویو
FAISALABAD:
وزیرخارجہ حناربانی کھرنے کہاہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان عسکری اورانٹیلی جنس روابط مکمل طورپربحال ہوچکے ہیں۔
پاکستان افغان صدرحامد کرزئی کی حکومت اورناراض افغان رہنمائوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرے گا،ہمارے لیے اس وقت دنیاکا اہم دارالحکومت کابل ہے کیوں کہ وہاں پرعدم استحکام پاکستان کومتاثرکر سکتا ہے،پاکستان اوربھارت کے تعلقات تیزی سے آگے بڑھنے چاہئیں،پاکستان نے بھارت سے تعلقات کے فروغ کیلیے سیاسی نقصان بھی اٹھایاہے کیونکہ یہ زیادہ مقبول چیزنہیںہے، غیرملکی خبرایجنسی کوانٹرویومیں انھوںنے کہاکہ پاکستان کے امریکا کیساتھ انتہائی مفید اورگہرے مذاکرات ہورہے ہیں۔