خودکش حملوں کے لیے کراچی سے اغوا کیے گئے بچے بازیاب

شاہ حسین،ریحان اورمختارکولکی مروت سے وزیرستان لے جایاجارہا تھا،ملزمان بس اڈے پرپکڑے گئے


Sana News November 29, 2012
شاہ حسین،ریحان اورمختارکولکی مروت سے وزیرستان لے جایاجارہا تھا، ملزمان بس اڈے پرپکڑے گئے. فوٹو فائل

SIALKOT: لکی مروت پولیس نے تخریبی کارروائیوں اورخودکش حملہ آوربنانے کیلیے وزیرستان منتقل کیے جانیوالے3کمسن بچوں کوتحویل میں لیکرمبینہ دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ پولیس کواطلاع ملی تھی کہ کراچی سے کم عمربچوں کوخودکش بمبارکے طورپرتیار کرنے کیلیے لکی مروت سے وزیرستان منتقل کیا جارہاہے جس پرڈی آئی خان سے نورنگ آنے والی کوچ جونہی اڈے پررکی توڈرائیورکی پچھلی سیٹ پر سوار3کمسن بچوں اورایک نوجوان کومشتبہ پاکر حراست میں لے لیاگیا، بچوں کی عمریں12سے14سال کے درمیان بتائی جاتی ہے،گرفتارنوجوان کی شناخت یحییٰ کے نام سے ہوئی جوجنوبی وزیرستان کارہائشی تھا جبکہ کراچی کے علاقے سلطان آبادمیں رہتاتھا۔انھیںکراچی سے وزیرستان میں طالبان کے مرکز لے جایاجارہاتھاتاکہ انہیں خودکش بمبار بناکر تخریبی اور دہشت گردی کی کاروائیوںکیلیے استعمال کیا جا سکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |