تحریک انصاف جن نوجوانوں کی بات کرتی ہے وہ ہیں کہاں شکیل اعوان

کسی اورشہرسے بھی بوگس ووٹوں کی شکایت آسکتی ہے، عدالت تھوڑا انتظارکرلے، تسنیم قریشی


Monitoring Desk November 29, 2012
ملکی مسائل کا حل نئے الیکشن ہیں، فوزیہ قصوری کی ’’کل تک‘‘ میں جاوید چوہدری سے گفتگوفوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیرمملکت برائے پانی وبجلی تسنیم قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں بوگس ووٹوں کی تحقیقات کا کہا ہے۔

اب الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا کہ اس نے کس طرح فوج اور رینجرز کی مدد سے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کرنی ہے۔ پروگرام کل تک میں اینکرپرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ عدالت کو چاہیے کہ تھوڑاانتظار کرلے کیونکہ جس طرح کراچی میں ایک ہی گھر میں 600ووٹوں کے اندراج کی شکایت سامنے آئی ہے کسی اور شہر سے بھی آسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی میں مکملجمہوریت ہے اور ہر ورکرکی آواز سنی جاتی ہے۔ ن لیگ کے رہنما ملک شکیل اعوان نے کہاکہ پہلی مرتبہ آزاد الیکشن کمشن بنا ہے۔

صدق دل سے کوشش کریں تو کراچی کے بوگس ووٹوں کی تصدیق کی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن فوج کی مدد لے سکتی ہے ۔ تحریک انصاف جن نوجوانوں کی بات کرتی ہے وہ ہیں کہاں۔ جب الیکشن قریب آئیں گے تو پی ٹی آئی بائیکاٹ کرجائے گی، ان کے پاس امیدوار ہی نہیں ہیں۔ تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ پاکستان کی بے چینی اور افراتفری کا حل نئے الیکشن ہیں، صحیح تبدیلی تب ہی آئے گی جب بوگس ووٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ن لیگ کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ کردے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا کیونکہ تحریک انصاف کے پیچھے عوام طوفان کی طرح کھڑے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |