نصیرالدین شاہ اہلیہ اورساتھی فنکاروں کیساتھ پاکستان پہنچ گئے

امن کا پیغام لایا ہوں، پاکستان سے ملنے والی محبت بیان کرنے کے الفاظ نہیں، گفتگو


Qaiser Iftikhar November 29, 2012
فوٹو : اےایف پی / فائل

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ میں پاکستان کھلے اور صاف دل کیساتھ امن کا پیغام لیکر آیا ہوں۔

اگر دوستی کا پیغام نہ ہوتا تو میں یہاں کیوں آتا؟، پاک بھارت دوستی پہلے سے مضبوط ہوئی ہے اور مجھے یہاں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا بلکہ اتنی محبت ملتی ہے جسے بیان کرنے کیلیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وہ فیض فائونڈیشن کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں اور انکا قیام ایک ہفتہ تک رہیگا، اس دوران وہ معروف مصنفہ عصمت چغتائی کی کہانیوں پر مبنی ڈرامہ پیش کرینگے۔

جو یکم دسمبر سے الحمرا ہال میں پیش کیا جائیگا۔ نصیرالدین شاہ کے ہمراہ انکی اہلیہ معروف اداکارہ رتنا پھاٹک شاہ، بیٹی دیبا، منوج، سیما اور لولی بھی پاکستان پہنچے ہیں، نصیرالدین شاہ نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ایسا لگتا ہے کہ اپنے گھر آیا ہوں۔امن کا پیغام لایا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں