توانائی کے منصوبوں کیلیے 150ملین ڈالر امریکی امداد کا اعلان

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا احساس ہے،امریکی سفیر رچرڈ اولسن


INP November 29, 2012
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا احساس ہے،امریکی سفیر رچرڈ اولسن فوٹو : اے ایف پی

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ انتہاپسندی نہ صرف پاکستان اورامریکا بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہے۔

امریکا کودہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا احساس ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی تعاون جاری رہے گا،امریکا توانائی سمیت دیگرشعبوں میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا،انرجی ورکنگ گروپ کا اجلاس دسمبر میں اسلام آباد میں ہوگا اور پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ،اکنامک ورکنگ گروپ کا اجلاس آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہوگا۔ وہ بدھ کو منگلا ڈیم کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

اس موقع پرامریکی سفیر نے توانائی کے منصوبوں کے لیے امریکا کی جانب سے 150 ملین ڈالرامداد کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں امریکی تعاون سے زیرتکمیل منصوبوں کے مکمل ہونے سے 2013ء تک900میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔انرجی ورکنگ گروپ کااجلاس دسمبر میں اسلام آباد میں ہوگا اور پاک امریکا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ، اکنامک ورکنگ گروپ کا اجلاس آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں