اسلام آباد ائیرپورٹ پربرطانوی شہری سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
برطانوی شہری محمد وسیم 20 کلو گرام ہیروئن مانچسٹر لے جانے کی کوشش کررہا تھا، کسٹم ذرائع
بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات اہلکاروں نے برطانوی مسافرکے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کسٹم عملے نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 785 میں سوار محمد وسیم نامی ایک مسافر کے سامان سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی سے سعودی عرب جانے والے مسافرسے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد
کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کے قبضے سے ملنے والی ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 20 کروڑ روپے سے زائد ہے، محمد وسیم آزاد کشمیر کے علاقے میرپور کا رہائشی ہے تاہم وہ برطانوی شہریت کا بھی حامل ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔