بھارت کے صحافی بھی رشوت لینے میں بازی لے گئے

’زی نیوز‘ کے 2 ایڈیٹر گرفتار، ایڈیٹرز نے رقم نہ دینے پر منفی پروپیگنڈے کی دھمکی دی تھی

رکن کانگریس سے ملاقات کی تفصیلات سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے فلمبند کرلی گئی. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
بھارتی نیوز چینل'زی نیوز' کے ایڈیٹر زسدھیر چوہدری اور سمیر اہلووالیا کو جندال گروپ کیس میں بھارتی کانگریس کے رکن نوین جندال سے رقم طلب کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔


بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کانگریس کے رکن صنعت کار نوین جندال نے زی نیوز چینل کے ایڈیٹرز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا تھا کہ نیوز چینل کے ایڈیٹرز نے ان سے کوئلے کی صنعت سے متعلق جاری کیس میں رقم طلب کی۔کانگریس رکن کے مطابق رقم نہ دینے پر زی نیوز کے ایڈیٹر زنے ان کے خلاف منفی خبریں چلانے اور پروپیگنڈے کی دھمکی دی تھی۔ اس ملاقات کی تفصیلات سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے فلمبند کرلی گئی جس کے درست ثابت ہونے پر دہلی کی کرائم برانچ نے زی نیوز کے ایڈیٹرز سدھیر چوہدری اور سمیر اہلووالیا کو گرفتار کر لیا۔
Load Next Story