مسئلہ کشمیر پرحکومت صرف الفاظ سے کام لے رہی ہے چوہدری شجاعت

وزیر اعظم اپنے وزراء کو کشمیر کے مسئلے پر اہم ممالک میں لابنگ کے لیے بھیجیں، صدر مسلم لیگ (ق)

اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے حکومت اب تک چل رہی ہے، چوہدری شجاعت فوٹو: این این آئی

مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر حکومت صرف الفاط سے کام لے رہی ہے جب کہ کشمیر کمیٹی سوئی ہوئی ہے اور اس کے چیرمین خراٹے لے رہے ہیں۔


لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اور ہم ہر قدم پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں اگر مسئلہ کشمیر پر حکومت نے کردار ادا نہ کیا تو مسائل مزید ابتر ہوسکتے ہیں لیکن اس معاملے پر حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ کشمیر کے مسئلے پر حکومت صرف الفاط سے کام لے رہی ہے جب کہ کشمیر کمیٹی سوئی ہوئی ہے اور اس کے چیرمین خراٹے لے رہے ہیں۔ کشمیر پر بڑے فیصلے کرنا ہوں گے ورنہ کشمیریوں پر ظلم ہوتا رہے گا، حکومت مصلحتوں سے کام لے رہی ہے، کشمیر کے مسئلے پر اسلام آباد میں بیٹھنے کی بجائے وزیر اعظم اپنے وزراء کی فو ج کو اہم ممالک میں لابنگ کے لیے بھیجیں اور سفارت کاری کو متحرک کیا جائے تاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کامیاب ہوسکے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پانامالیکس اور دوسرے ایشوز پر اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے حکومت اب تک چل رہی ہے اور اپوزیشن کے کئی لیڈر وزیر اعظم بنے ہوئے ہیں ایسے میں سب کو ذاتی مفاد قربان کرکے قومی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا۔
Load Next Story