پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.4 جب کہ اس کا مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں 37 کلومیٹر دور اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔


ویب ڈیسک July 17, 2016
زلزلے کے جھٹکے لاہور، شیخوپورہ اور گجرانوالا میں بھی محسوس کئے گئے۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، گجرانوالہ، رینالہ خورد، ننکانہ صاحب، قصور اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہاولپور، سانگلا ہل، عارف والا، کامونکی، پتوکی، پاکپتن، اوکاڑہ، دیپالپور، نارنگ منڈی اور بورے والا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: زلزلے سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں 37 کلو میٹر دور تھا جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں