فوجی بغاوت کے بعد امریکا اورترکی کے تعلقات کشیدگی کا شکار

ترک حکومت کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکا کو مورد الزام ٹھہرائے جانا قابل افسوس ہے، امریکی وزیرخارجہ


ویب ڈیسک July 17, 2016
حکومت کا تختہ الٹنے کے پس پردہ امریکا کا بھی کردار ہے،ترک سینئروزیر

ترکی اور امریکا کے تعلقات فوجی بغاوت کے بعد کشیدگی کا شکار ہیں کیوں کہ ترک حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کے پس پردہ امریکا کا بھی کردار ہے جس پرامریکا نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکا کو مورد الزام ٹھہرائے جانا قابل افسوس ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے ترک ہم منصب مولود شاویش اوگلو سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور بغاوت کچلنے کے بعد ترک حکومت کی جانب سے امریکا کو مورد الزام ٹھہرانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکا کو مورد الزام ٹھہرائے جانا قابل افسوس ہے جب کہ اس قسم کے الزامات نیٹو کے 2 اہم رکن ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے ترکی میں جلد قیام امن اور حالات کے کنٹرول میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک عوام اور حکومت تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوجی بغاوت کی سازش کی تحقیقات کے دوران آئین اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ترک عوام نے فوجی بغاوت ناکام بنادی، 265 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد زخمی

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا ترکی میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی تحقیقات میں ہرممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے مگر امریکا کو فوجی بغاوت کی سازش میں ملوث قرار دینے کے بیانات اور اشارے جھوٹ پر مبنی ہیں تاہم امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں:فوجی بغاوت میں امریکا میں مقیم جلاوطن رہنما فتح اللہ گولن ملوث ہیں، ترک صدر

واضح رہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنائے جانے کے بعد ترک حکام کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ فوجی بغاوت کی سازش کو امریکا میں مقیم جلا وطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی جانب سے ہدایات مل رہی تھیں جب کہ ترکی کے سینئروزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا تختہ الٹنے کے پس پردہ امریکا کا بھی کردار ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش پر امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک کی اصلیت کھل گئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں