سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا

سی این جی لوڈشیڈنگ جمعرات کی صبح 9 بجے ختم کردی جائے گی۔


ویب ڈیسک November 29, 2012
سی این جی لوڈشیڈنگ جمعرات کی صبح 9 بجے ختم کردی جائے گی۔ فوٹو پی پی آئی

سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج صبح سے سی این جی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ میں 48 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن پریشربہتر ہونے سے لوڈشیڈنگ جمعرات کی صبح 9 بجے ختم کردی جائے گی۔

قیمت کے معاملے پر تو پہلے ہی اسٹیشنز مالکان نے گیس فروخت کرنے سے انکارکردیا تھا تاہم اب اسٹیشنز مالکان کی ہڑتال کے بعد اب شیڈول کے مطابق اسٹیشن بند ہوگئےہیں۔

واضح رہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے قیمت کم کرنے کے فیصلے کے خلاف ہڑتال کی اپیل کی تھی جس کے بعد ملک کے بیشتر شہروں میں سی این جی کی ہڑتال جاری ہے تاہم چند سی این جی اسٹیشنز پرگیس دستیاب ہیں لیکن شہریوں کو کئی گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد سی این جی مل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |