امریکا میں فائرنگ سے 3 پولیس آفیسر سمیت 5 افراد ہلاک 4 اہلکار زخمی

ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن رو میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس آفیسر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک July 17, 2016
ریاست فلوریڈا کے اسپتال میں فائرنگ سے مریض سمیت اسپتال کی ملازمہ ہلاک ہوگئی۔ فوٹو؛ فائل

امریکی ریاست لوزیانا اور فلوریڈا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس آفیسر سمیت 5افراد ہلاک جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا اور فلوریڈا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس آفیسرز سمیت 5افراد ہلاک جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ریاست فلوریڈا میں مسلح شخص نے اسپتال میں داخل ہو کر تیسرے فلور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مریض سمیت اسپتال کی ملازمہ ہلاک ہوگئی تاہم اسپتال کے سیکیورٹی عملے نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن رو پولیس ہیڈ کواٹرز کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 پولیس آفیسر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے جب کہ دیگر پولیس ہلکاروں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اطلاعت کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بھی امریکا میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں