عمران خان کو سمجھ لینا چاہیئے کہ شارٹ کٹ سے اقتدار نہیں ملتا پرویز رشید

غیر جمہوری قوتیں عمران خان جیسے لوگوں کے بھیس میں آتی ہیں اور اقتدار پر قبضے کی کوشش کرتی ہیں، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک July 17, 2016
جمہوری نظام میں عوام کی خدمت ہوتی ہے بنی گالہ میں بیٹھ کر عیاشی نہیں، وفاقی وزیراطلاعات. فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سمجھ لینا چاہیئے کہ شارٹ کٹ سے اقتدار نہیں ملتا اور غیر جمہوری قوتیں ان جیسوں کے بھیس میں ہی آتی ہیں۔

راولا کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ترکی میں فوجی بغاوت پر ناکامی پر عمران خان کو کس بات کی پریشانی ہے، جمہوری نظام میں عوام کی خدمت ہوتی ہے بنی گالہ میں بیٹھ کر عیاشی نہیں، عمران خان کو سمجھ لینا چاہیئے کہ شارٹ کٹ سے اقتدار حاصل نہیں کیا جاسکتا اور غیر جمہوری قوتیں ان ہی جیسوں لوگوں کے بھیس میں آتی ہیں اور اقتدار پر قبضے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا جاتا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کارکردگی کی بنیاد پر ہی (ن) لیگ کو منتخب کریں گے لیکن عمران خان سازشیں، مذموم مقاصد کی پوٹلی لے کر عوام کے پاس جائیں گے اور 2018 میں غیر جمہوری قوتوں کی راہ دیکھ رہے ہوں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بھی کوئی کشمیر پالیسی نہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی کشمیر پالیسی بہت واضح ہے اور نوازشریف جب بھی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سےملتے ہیں مسئلہ کشمیر پر زور دے کر بات کرتے ہیں لیکن عمران خان نےمودی سے ملاقات میں کشمیر پرکوئی بات نہیں کی اور بلاول بھٹو زرداری بھی بتائیں کہ ان کی بھی کیا کشمیر پالیسی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں