پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے امریکی کانگریس

کانگرس کی کوشش ہو گی کہ امریکی حکومت کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئے، رکن مائیکل فیلن.

کانگرس کی کوشش ہو گی کہ امریکی حکومت کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئے، رکن مائیکل فیلن. فوٹو: وکی پیڈیا

امریکی کانگریس اراکین کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے، پاکستان کو سویلین امداد جاری رہنی چاہئے۔

واشنگٹن میں امریکی ادارہ برائے امن کے تحت پاکستان امریکا تعلقات پر سیمینار منعقد کیا گیا، اس سیمینار میں کانگریس کی خارجہ امورکمیٹی کے رکن سجیت گاندھی، سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن مائیکل فیلن ، سکالر سِمبل خان اور معید یوسف نے شرکت کی۔ سیمینار میں سجیت گاندھی نے کہا کے پاکستان کو سویلین امداد جاری رہنی چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ ایڈمرل مائیک مولن کے حقانی نیٹ ورک اور آئی ایس آئی پر دیئے گئے بیانات نے کانگریس کی پاکستان کے بارے میں رائے تبدیل کر دی ہے۔


سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سمِبل خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان جہاں اختلافات پائے جاتے ہیں وہاں بہت سے معاملات ایسے بھی ہیں جن پر دونوں ممالک میں مفاہمت پائی جاتی ہے۔


سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن مائیکل فیلن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کانگرس کی کوشش ہو گی کہ امریکی حکومت کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئے، انہوں نے مزید کہا تھا کہ چار سال پہلے کے برعکس پاکستان امریکی خدشات کو اچھی طرح سمجھ رہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story