پاکستان لارڈز میں سب سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم بن گئی

قومی کرکٹ ٹیم نے آخری بار 20 سال قبل 1996 میں انگلینڈ کے اس تاریخی گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتا تھا

پاکستان نے انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔۔ فوٹو : اے ایف پی

NEW DELHI:
پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر لارڈز کے گراؤنڈ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے والی ایشین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 4 ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست دیکر لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں میں سب سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے والی ایشین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے آخری بار 20 سال قبل 1996 میں انگلینڈ کے خلاف اس تاریخی گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتا تھا جب کہ اس گراؤنڈ میں پاکستان نے چوتھی بار ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ؛ پاکستان نے گوروں کو اُنہی کی سرزمین پر شکست کا مزہ چکھا دیا

واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

Load Next Story