انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے ’’پش اپس‘‘ میڈیا پر چھاگئے

کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کی سرزمین پر سنچری بنانے کے بعد 10 پش اپس لگائے تھے۔


ویب ڈیسک July 17, 2016
تمام کھلاڑی فوجیوں کی طرح قطاریں بنا کر کھڑے ہوئے اور سب نے پش اپس لگاکر ٹرینرز کو سلوٹ کیا فوٹو:رائٹر

PESHAWAR: مخالف ٹیم کو شکست دینے کے بعد کھلاڑی خوشی کا اظہار اپنے انداز سے کرتے ہیں اور اکثر ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کے خوشی کے انداز عالمی میڈیا پر سر چڑھ کر بولتے ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم کے پش اپس نے بھی جہاں عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنے وہیں سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب سراہا جارہا ہے۔

انگلینڈ کو 20 سال بعد لارڈز میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی دی، تمام کھلاڑیوں نے مل کر 10 پش اپس لگائے جسے مقامی اور عالمی میڈیا پردکھایا گیا۔ تمام کھلاڑی فوجیوں کی طرح قطاریں بنا کر کھڑے ہوئے اور سب نے پش اپس لگانا شروع کئے اور 10 پش اپس لگانے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے ٹرینرز کو سلوٹ مار کر خراج تحسین پیش کیا۔



اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کی سرزمین پر اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے پہلے میچ میں سنچری بنانے کے بعد تماشائیوں کو سلام کیا اور 10 پش اپس بھی لگائے جسے عالمی میڈیا پر خوب سراہا گیا اور مصباح الحق کے اس انداز نے سب کو ان کا گرویدہ بنا دیا تھا، جب مصباح سے پش اپس سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فوجی ٹریننگ کے دوران انہیں ہر کام کے بعد 10 پش اپس لگانے کی تربیت دی گئی تھی اور اب ہر کام کے بعد 10 پش اپس لگانے کی عادت ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں