اٹلی ہوا کے بگولےسے اسٹیل پلانٹ میں تباہی درجنوں افراد زخمی

طوفان کے باعث ایک درجن سے زائد مزدور زخمی ہو گئے تاہم ایک ورکر کی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک November 29, 2012
طوفان کے باعث ایک درجن سے زائد مزدور زخمی ہو گئے تاہم ایک ورکر کی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ہوا کے بگولے نے اٹلی میں واقع یورپ کے سب سے بڑے اسٹیل پلانٹ میں تباہی پھیلادی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے.

اٹلی کے ساحلی شہر ٹورینٹو میں گزشتہ روز سمندر سے اٹھنے والے ہوا کے بگولے نے تباہی پھیلا دی ، اس طوفان کی شدت زیادہ ہونے کے باعث اسٹیل پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایک درجن سے زائد مزدور بھی زخمی ہو گئے تاہم ایک ورکر کی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں