رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں صرف 20 رنز بنانے کے بعد رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک November 29, 2012
جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں صرف 20 رنز بنانے کے بعد رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے، فوٹو : وکی پیڈیا

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ عظیم بیٹسمین کا الوداعی میچ ہو گا ، جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں صرف 20 رنز بنانے کے بعد 37 سالہ رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔

پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے کیونکہ ان کی حالیہ سیریز میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے ، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں دو بار صفر اور چار پر بولڈ ہوئے جبکہ ایک اننگز میں 16 رنز بنا سکے۔

رکی پونٹنگ نے 1995 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈبییو کا آغاز بھی پرتھ میں کیا تھا تاہم وہ جمعے کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرئیر کا اختتام بھی پرتھ کے میدان میں ہی کریں گے یہ ان کا 168 واں اور آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

رکی پونٹنگ نے مجموعی طور پر 167 ٹیسٹ میچوں میں 13 ہزار 366 رنز بنائے ہیں جن میں 41 سنچریاں شامل ہیں جبکہ 375 ایک روزہ میچوں میں 13 ہزار 704 اسکور کیے ہیں تاہم ٹیسٹ میچز میں 52.21 اوسط رکھنے والے رکی پونٹنگ بہترین فیلڈر بھی تھے اور انہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ میں 364 کیچ بھی کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں