ایفیڈرین کیس فارماسیوٹیکل کمپنی کے 4 اہم عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ حنیف عباسی سمیت دیگر افراد سے پہلے ہی زیر تفتیش ہیں۔
اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے 4 اہم عہدیداروں کے وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے۔
اے این ایف کورٹ کے جج محمد اسلم نےحنیف عباسی کی کمپنی کے پروڈکشن مینجرغضنفرعلی ،کوالٹی کنٹرول مینجر محمد ناصر، مارکیٹنگ مینجر رانا محسن اور فیکٹری مینجر سراج کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا تاہم ان عہدیداروں نے وارنٹ جاری ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے 6 دسمبر تک کی عبوری ضمانتیں کرالی ہیں جبکہ وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کی اثاثے ضبط کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس یونس کی چھٹی کی وجہ سےغیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی ، سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین، مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت دیگر افراد سے اے این ایف کی ایفی ڈرین کوٹہ اسکینڈل میں پہلے ہی تفتیش جاری ہے۔