ریکوڈک کیس چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو نازیبا زبان استعمال کرنے سے روک دیا

پاکستان میں رجسٹرڈ ٹھتیان کمپنی بڑی کمپنی کا ناجائز بچہ ہے, ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان

پاکستان میں رجسٹرڈ ٹھتیان کمپنی بڑی کمپنی کا ناجائز بچہ ہے, ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ۔ فوٹو فائل

ریکوڈک کیس میں چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل امان اللہ کنڑانی کو نازیبا زبان استعمال کرنے سے روک دیا.


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ریکوڈک کیس کی سماعت کررہا ہے، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنڑانی نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ ٹی تھیان کمپنی بڑی کمپنی کا ناجائز بچہ ہے، جواب میں چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ آپ عدالت میں ایسی زبان استعمال نہ کریں۔

جسٹس گلزار نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنڑانی سے استفسار کیا کہ کیا آسٹریلوی کمپنی بی ایچ پی اور ٹی سی سی کے الحاق کی منظوری بلوچستان حکومت نے دی، معاہدے میں ٹی سی سی بظاہر براہ راست فریق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ٹی سی سی کو اکتوبر2002 میں بطور نمائندہ منکور معاہدہ میں شامل کیا گیا تھا، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمپنی کو منکور معاہدے میں نمائندہ بنانے کی دستاویزات پیش کی جائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story