بلوچستان کےاسپتالوں میں ہڑتال جاری رکھنے کے معاملے پر ڈاکٹرز تقسیم

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مقدمات کے خاتمے اور 19 نومبر والی پوزیشن پر بحالی تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک November 29, 2012
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کو تحفظ دینے، مقدمات کے خاتمے اور انیس نومبر والی پوزیشن پر بحالی تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: نسیم جیمز/ ایکسپریس

SWAT: بلوچستان کےاسپتالوں میں ہڑتال جاری رکھنے کے معاملے پر ڈاکٹرز تقسیم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر سعید کی بازیابی کے باوجود پی ایم اے کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کےسرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے جبکہ ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بلوچ ڈاکٹر فورم اورینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن امان اللہ ناصر گروپ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کو تحفظ دینے، مقدمات کے خاتمے اور 19 نومبر والی پوزیشن پر بحالی تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ینگ ڈاکٹرزصمد گروپ نے بھی پی ایم اے کی حمایت میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں